ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Chowdhury پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال کی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔ اس لیے انہوں نے مرکزی فورسز کی نگرانی میں پنچایت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تیعناتی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 2:26 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ریاستی پولیس حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اشاروں پر کام کرتی ہے۔ اس کی نگرانی میں پنچایت انتخابات کرانا بہت بڑی غلطی ہوگی۔

گزشتہ روز جمعرات کے دن پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ریاستی پولیس یا مرکزی فورسزکی نگرانی میں انتخابات کرانے کو لے بحث جاری ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق اس معاملے میں ریاستی پولیس پر بھروسہ کیا جانا چاہیے۔ تاہم کمیشن نے کہا کہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت سے بات کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے واضح کیا ہے کہ ریاستی پولیس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ابھیشیک بنرجی ہزاروں پولیس کے ساتھ ڈمی بیلٹ باکس کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ اور وہ ایک ہی بار میں اتنا بڑا الیکشن کرائیں گے؟ اس پولیس سے الیکشن ممکن نہیں۔ کانگریس کے رہنما نے کہاکہ یہ الیکشن لوگوں کے حقوق چھیننے کے لئے کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق جب پولیس کی نگرانی میں پنچایت انتخابات پر امن نہیں کرائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پنچایت انتخابات میں مرکزی فورسز کی تعینات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Panchayat Election Date مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات 8 جولائی کو

ریاستی الیکشن کمیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ 8جولائی کو پنچایت انتخاب منعقد کیا جائے۔ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق پنچایات انتخابات ایک مرحلے میں مکمل ہوں گے۔ 24 گھنٹے قبل ہی راجیو سنہا کو ریاستی الیکشن کمیشن کا نیا کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے بدھ کو دفتر کا چارج سنبھالا ہے۔ ریاستی حکومت نے الیکشن کمشنر کے طور پر راجیو سنہا کا نام تجویز کیا تھا۔ لیکن پہلے تو گورنر نے اس تجویز کو منظور نہیں کیا۔ گورنر سی وی آنند بوس اور نوبنو کے درمیان کشیدگی کے بعد راجیو سنہا نے راج بھون میں گرین سگنل ملنے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن کے نئے کمشنر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.