ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری کی ممتا بنرجی اور بی جے پی پر تنقید - بی جے پی کو تنقید کا نشانہ

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمن کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ادھیر رنجن چودھری کی ممتا بنرجی اور بی جے پی پر تنقید

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 10:29 PM IST

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ادھیر رنجن چودھری کی ممتا بنرجی اور بی جے پی پر تنقید
ادھیر رنجن چودھری کی ممتا بنرجی اور بی جے پی پر تنقید

بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی انتخابی مہم کی ذمہ داریاں خود سنبھال رہیں ہیں جبکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی کے سامنے جنگی پور اور شمشیرگنج کے امیدواروں کو جیت دلانے کا سخت چیلنج ہے۔

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے کانگریس کے امیدوار زاہد الرحمن کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ای ڈی کے ابھیشک بنرجی کو بلانے کے بعد ترنمول کانگریس کی بی جے پی کے خلاف پالیسی میں تبدیلی آئی ہے۔ اس لئے بی جے پی کے بجائے کانگریس کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے ابھیشک بنرجی کو تفتیش لئے دہلی طلب کرنے کے بعد ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان قربت بڑھی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لئے نرم ہوئے ہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں، نزدیکیاں بڑھنے کے بعد بیان بازی میں کمی آئی ہے۔ ضمنی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس کو ہدف بنایا جا رہا ہے لیکن یہ سب کو معلوم ہے کہ مرکز میں کانگریس کے علاوہ کسی ریاستی سیاسی جماعت میں بی جے پی کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi In UNGA: دنیا میں انتہا پسندی کا خطرہ بڑھ رہا ہے

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ممتا بنرجی لوک سبھا انتخابات جیت سکتی ہیں۔ سنہ 2019 لوک سبھا الیکشن میں ترنمول کانگریس کا جو حشر ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.