مغربی بنگال میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے جس میں غیر مقیم مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے دفتر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ 'ملک کی دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے بنگال کے مزدوروں کی خیر و خبر لینے کے لئے ہمارے پاس کوئی ذرائع نہیں ہیں۔ ملک کی دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو کبھی کبھی سخت ترین پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں کوئی مدد نہیں ملتی۔
ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب کانگریس کے رہنما نے کہا کہ وہ غیر مقیم مزدوروں کو لے کر فکرمند ہیں، ان کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوسری ریاستوں میں خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔
ادھیر رنجن چودھری کا ممتابنرجی کو مکتوب پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اترپردیش، ممبئی اور مدھیہ پردیش میں ہوئے مختلف واقعات میں بنگال کے مزدوروں کی موت ہو گئی تھی، اس کے بعد مزدوروں کے اہل خانہ کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ریاستی حکومت کو مزدور دفتر کھولنا چاہیے۔