ETV Bharat / state

Mamata Modi Meeting: ادھیر رنجن چودھری کی ممتا بنرجی پر تنقید

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری (Adhir Ranjan Chowdhury) نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور این آر سی (NRC) معاملے پر خاموشی معنی حیز ہے۔

ادھیر رنجن چودھری کی ممتا بنرجی پر تنقید

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 2:31 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری (Adhir Ranjan Chowdhury) نے وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان ہوئی ملاقات کو ہدف تنقید بنایا۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے معاملے میں اپنا اپنا موقف واضح کر چکی ہیں لیکن مغربی بنگال ایک ایسی ریاست ہے جو اس معاملے پر کچھ بھی کھل کر نہیں کہتی ہے.

انہوں نے کہا کہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں لوگ بالخصوص اقلیتی طبقے کے لوگوں میں سی اے اے اور این آر سی کو لے کر اب بھی دہشت میں ہیں. اس سلسلے میں ان کی کوئی مدد کرنے والا نہیں ہے ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے جن موضوعات پر وزیراعظم سے بات چیت کی ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے. ترپورہ میں تشدد کے واقعات پر بات کرنے سے زیادہ اہم مغربی بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کا معاملہ ہے. ریاست کے لوگوں کو اب تک یہ معلوم نہیں چل سکا ہے کہ حکومت کا سی اے اے اور این آر سی پر موقف کیا ہے.

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ کیرالہ، تامل ناڈو، آندھراپردیش، تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں وزرائے اعلیٰ نے واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ان کے یہاں سی اے اے اور این آر سی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے لیکن ممتابنرجی خاموش ہیں. انتخابات کےدوران ان کے رہنما عوام کو ڈرانے کے لئے سی اے اے اور این آر سی معاملے کو طول دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ کا ادھیر رنجن چودھری کو جواب

واضح رہے کہ ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.