ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت پر اعتماد نہیں'

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت پر ذرا بھی بھروسہ نہیں ہے۔

author img

By

Published : Dec 25, 2019, 9:14 PM IST

'مرکزی حکومت پر اعتماد نہیں'
'مرکزی حکومت پر اعتماد نہیں'

مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہاکہ این آرسی اور این پی آر کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک سکے کے دوپہلو ہیں۔

'مرکزی حکومت پر اعتماد نہیں'

انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ امت شاہ نے بھارت کے لوگوں کو این آرسی اور این پی آر کے معاملے پر دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ ان کی باتوں سے ایسالگتا ہے کہ وہ جو کہتے ہیں اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

رکن پارلیمان نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آرسے متعلق کافی باتیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے ان رہنماؤں نے بھی منہ کھولا جسے قانون کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ حقیقیت یہ ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے نام پر مرکزی حکومت عام لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات سچ ہے کہ 2011 میں این پی آر کیا گیا تھا۔ لیکن 2011 اور موجودہ وقت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔دونوں کے درمیان کوئی یکسانیت ہے ہی نہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما کے مطابق پہلی نظر میں این پی آر میں کوئی غلطی نظرنہیں آرہی ہے لیکن یہ ایک دھوکہ ہے۔ عام لوگوں کو مصبیت میں مبتلا کرنے کا ایک آسان ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت پر بھروسہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ عام لوگوں کو بحران میں مبتلا کرنا ہے۔ وزیراعظم اور امت شاہ کو یہ بتانا چاہیے کہ اس سے عام لوگوں کو دشواری نہیں ہوگی ۔ لیکن دونوں اعلیٰ رہنما عام لوگوں کوسمجھانے کے بجائے نئے قانون کونافذ کرنے کے لیے ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن پردیش کانگریس بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آرکوکسی بھی قیمت پر نافذ ہونے نہیں دے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.