مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھا باڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن نے گرامین طبی مراکز کے دورے کے دوران وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔
وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ مالدہ ضلع میں طبی مراکز کے جال بچھے ہوئے ہیں، شہر ہو یا پھر گاؤں ہر جگہ طبی مراکز مل جائیں گے اس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے اور مستقبل میں بھی ہوگا۔Practical Steps are Being taken to Provide Facilities at Medical Centers
انہوں نے کہا کہ گرامین طبی مراکز کی خدمات شاندار ہے۔ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ گرامین طبی مراکز کو بھی جدید سہولیات سے ہمکنار کرنے کا کام جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہر کی طرح گاؤں کے بھی طبی مراکز کو جدید سہولیات فراہم کر دی جائے گی جس گاؤں کے لوگوں کو علاج کے لئے شہر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
رکن اسمبلی کے مطابق مالدہ ضلع میں طبی مراکز کے معیاری ہونے کی سب سے بڑی وجہ مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال ہے۔ مالدہ کے ساتھ ساتھ آس پاس کے اضلاع سے لوگ یہاں علاج کے لئے آتے ہیں. اسی وجہ سے ہمیں طبی شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لئے ترغیب ملتی ہے۔
مزید پڑھیں:Sabina Yeasmin on Mamata Banerjee: ممتا بنرجی کی قیادت ہی اقلیتی طبقے کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہمارے پاس سب کچھ ہے بس انہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔