ETV Bharat / state

Murder in North Kolkata: نابالغ پر بزرگ خاتون کے قتل کا الزام - شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی میں قتل

شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے میں ایک 12 بارہ برس کے بچے نے بزرگ خاتون کا چاقو سے گلا ریت کر قتل کر دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ Murder in Baguhati North Kolkata

نابالغ پر بزرگ خاتون کے قتل کا الزام
نابالغ پر بزرگ خاتون کے قتل کا الزام
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 11:29 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا کے باگوہاٹی تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک بارہ برس کے بچے کو 61 سال کی بزرگ خاتون کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بارہ برس کے بچے کے ہاتھوں بزرگ خاتون کے مبینہ قتل کے اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ باگوہاٹی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور خاتون کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔ Murder in North Kolkata

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ 'خاتون کی شناخت سرسوتی سرکار کے طور پر ہوئی ہے۔ بارہ برس کے بچے (بھلٹو) کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسے جوینائل عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے بچے کو پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ 'پورے معاملے کی تفتیش اور بچے کے خاتون کو قتل کرنے کے مقصد کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ماہر نفسیات سے بھی مشورہ لیا جا رہا ہے ضرورت پڑنے پر بچے کو ماہر نفسیات کی نگرانی میں پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ Twelve year old boy arrested in murder case in North Kolkata

وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'خاتون اور بچے کے والد کے درمیان تعلقات بہت اچھے تھے۔ بچہ شام کے وقت بزرگ خاتون کے گھر ٹی وی دیکھنے کے لیے جاتا تھا۔ گزشتہ شام خاتون کی چیخ سنائی دی۔ اس کے بعد سب جب گھر پہنچے تو بچے کے ہاتھ خون سے لت پت چاقو دیکھا اور خاتون کے گردن سے خون بہہ رہا تھا، اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال لے گئی لیکن ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.