مغربی بنگال میں کورونا وائرس کووڈ-19وبا آہستہ آہستہ سنگین ہوتی جارہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 440 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر9768 ہوگئی۔
اس دوران مزید 10ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 442 پہنچ گئی۔فی الحال یہاں 5117 سرگرم معاملے ہیں۔24
گھنٹوں کے دوران 159 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 3988 ہو گئی ہے۔
ریاست میں اب تک 297419 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں 9519 کی جانچ آج کی گئی۔واضح رہے کہ بنگال وائرس کے معاملے میں ملک میں آٹھویں مقام پر ہے۔