ETV Bharat / state

بنگال میں بی جے پی رکن پارلیمان کے گھر کے قریب بم دھماکہ - BJP MP Arjun Singh in Bhatpara

بی جے پی کے رکن پالیمان ارجن سنگھ کی رہائش گاہ کے قریب بم دھماکے کا معاملہ پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ ارجن سنگھ نے بدھ کے روز ٹی ایم سی کے کارکن پر بم پھینکے کا الزام عائد کیا تھا۔

مغربی بنگال انتخابات:بی جے پی رکن پارلیمان کے گھر کے قریب بم دھماکہ

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 11:20 AM IST

Updated : Mar 18, 2021, 12:09 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ کے جگتدل علاقے میں رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ اور بموں سے حملے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
جگتدل کے گلی نمبر-17 میں پیش آئے اس دھماکہ میں تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یہ علاقہ رکن پارلیمان کے گھر کے بالکل قریب ہے۔

فی الحال آر اے ایف اور جگتدال پولیس نے صورتحال کو قابو کرلیا ہے۔ وہیں، اب اس واقعہ کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر مکل رائے نے جمعرات کے روز کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی اس حادثے کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔

اس حادثے کے بارے میں سنتے ہی بیرکپور کے بی جے پی رکن پارلیمان ارجن سنگھ موقع پر پہنچے اور پولیس سے کارروائی کرنے کو کہا۔

مغربی بنگال انتخابات:بی جے پی رکن پارلیمان کے گھر کے قریب بم دھماکہ

ارجن سنگھ نے کہا کہ "ہم گذشتہ 10 سے 12 دن سے پولیس کو اس حوالے سے جانکاری دے رہے تھے، لیکن لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو ریاست میں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے، لیکن اسی درمیان بم دھماکہ کا واقعہ ایک بار پھر پیش آیا ہے۔ دراصل پولیس حکمراں جماعت کی ہدایت پر کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے پولیس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا اگر پولیس اس کے خلاف کوئی کاروائی نہں کرتی ہے تو جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ خوف کی فضا پیدا کی جا رہی ہے تاکہ عوام اپنا ووٹ نہ ڈال سکیں۔

بیرکپور کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے بھی کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کو اس سے متعلق شکایت درج کریں گے۔

واضح رہے کہ رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے بدھ کے روز ٹوئیٹ کرتےہوئے ترنمول کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ' ٹی ایم سی کے کچھ گنڈے نے ان کے رہائش گاہ 'مزدور بھون' میں درجن سے زائد بم پھینکے ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ انتظامیہ کو شہریوں کی تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔'

اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں صورتحال ابتر ہے۔ ٹی ایم سی کا مترداف تشدد کی سیاست کرنا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے باوجود بدمعاش پولیس کے سامنے بم پھینک رہے ہیں اور فائرنگ کر رہے ہیں۔ یہ بہت خراب صورتحال ہے۔ الیکشن کمیشن کو اسے انتباہ کے طور پر لینا چاہئے۔ ہمیں شبہ ہے کہ ریاست میں پرامن طریقے سے پولنگ ہو پائیگی یا نہیں'۔

وہیں بی جے پی رہنما رجیب بنرجی کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ 'یہ اچھا نہیں ہے۔ یہ مغربی بنگال کی ثقافت اس کے خلاف ہے۔'

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مکل رائے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے تو انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ لیکن پارلیمانی بورڈ حتمی فیصلہ کرے گی۔'

دوسری طرف جگتدل اور بھاٹ پاڑہ ترنمول کانگریس کے کنوینر سومناتھ شیام نے کہا کہ علاقے میں فائرنگ اور بموں سے حملہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے.

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اراکین علاقے کا ماحول بگاڑنے کے لئے بموں سے حملہ کیا۔ پولیس انتظامیہ موجود ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ سچائی سامنے آ جائے گی۔

واضح رہے کہ 294 رکنی ریاستی اسمبلی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں 27 مارچ سے شروع ہوں گے جس میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.