ETV Bharat / state

Horse forced to smoke گھوڑا کو زبردستی سگریٹ پلانے کا ویڈیو وائرل، ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کیدارناتھ میں جانوروں پر ظلم ڈھانے کے ویڈیوزمسلسل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ اسی درمیان ایک گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس پر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ہورہا ہے۔ Horse forced to smoke

Hours_smoking_in_kedarnath
گھوڑا کو زبردستی سگریٹ پلانے کا ویڈیو وائرل، ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 23, 2023, 10:31 PM IST

Updated : Jun 23, 2023, 10:47 PM IST

رودرپریاگ: کیدارناتھ میں گھوڑوں اور خچروں کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں پار کی جا رہی ہیں۔ کبھی جانوروں کو لاٹھیوں سے مارنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں تو کبھی زخمی جانوروں کو کام پر لانے کی تصویریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب کیدارناتھ سے ایک ایسا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کیدارناتھ دھام یاترا کے دوران دو افراد گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوجوانوں نے گھوڑے کے منہ کو مضبوطی سے پکڑ رکھا ہے اور اس کی ایک ناک پر ہاتھ رکھ کر اسے بند کر دیا ہے، جب کہ دوسری ناک سے سگریٹ پلانے کی کوشش کررہاہے۔ اس پورے واقعے کے دوران گھوڑا پریشان بھی نظر آرہا ہے، لیکن نوجوان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کیدارناتھ دھام یاترا کے دوران کا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ واقعہ کافی تشویشناک ہے کیونکہ ہزاروں لوگ کیدارناتھ پہنچنے کے لیے گھوڑے بک کرتے ہیں، جب کہ گھوڑوں کو ان کے مالکان منشیات کھلاتے اور سونگھاتے ہیں۔ اب ایسے میں اگر لوگ ایسے گھوڑوں پر سوار ہو کر کیدارناتھ کا سفر کرتے ہیں تو ان کے ساتھ سنگین حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس قسم کا ظلم گھوڑوں کی صحت کو بھی خراب کر سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ چند دنوں میں ایسا کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکا ہے، جن میں جانوروں پر ظلم کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیدارناتھ مندر کے راستے میں بہت سے مالکان اپنے گھوڑوں کا استحصال کرتے ہیں۔

  • सोशल मीडिया पर पशु क्रूरता से सम्बन्धित प्रसारित हो रहे वीडियो का संज्ञान लेकर सेक्टर अधिकारी की शिकायत पर संबंधित घोड़ा संचालक के विरुद्ध अभियोग पंजीकृत कर वैधानिक कार्यवाही की जा रही है। अश्ववंशीय पशुओं के साथ हो रही क्रूरता के सम्बन्ध में अब तक कुल 14 अभियोग पंजीकृत किये हैं। pic.twitter.com/43GpTM6B5V

    — उत्तराखण्ड पुलिस - Uttarakhand Police (@uttarakhandcops) June 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اتراکھنڈ پولس نے گھوڑے کو زبردستی بیڑی پلانے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ ویڈیو کے جواب میں، پولیس نے ٹویٹ کیاکہ ہم نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے، جس میں ایک گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلایا جا رہا ہے۔ ہم ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپیل کرتے ہوئے پولیس نے یہ بھی لکھا کہ ’ایسے واقعات پر فوری کارروائی کے لیے قریبی ڈیوٹی پولیس یا 112 کو اطلاع دیں‘۔

Last Updated : Jun 23, 2023, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.