واضح ہو کہ سی اے اے اور این آر سی پر اتراکھنڈ میں بھی شدید مخالفت سامنے آرہی ہے۔
اس احتجاج کو دبانے کے لیے بی جے پی قائدین پریس کانفرنس اور میٹنگ کے ذریعے ایکٹ کے حق میں ماحول بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وہی ریاستی کابینہ وزیر مدن کوشک نے کاش پور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں کانگریس اس ایکٹ کے خلاف مسلمانوں کو دھوکہ دے کر استعمال کر رہی ہے'۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ 'مسلمانوں کو اس ایکٹ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارت مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہوا تھا لہذا بھارت باہر سے آنے والے غیر مسلمانوں کو شہریت دے گا، مسلمانوں کو نہیں'۔