ETV Bharat / state

اتراکھنڈ سیلاب: مہلوک کے اہل خانہ کو چار لاکھ کا معاوضہ - اتراکھنڈ میں شدید بارش

اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ریاست کے سیلاب متاثر جگہوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور امید کرتے ہیں کہ حالات جلد از جلد بہتر ہوجائیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہلاک ہونے والے اہل خانہ کو چار لاکھ کا معاوضہ

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 5:22 PM IST

اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے ریاست میں گزشتہ روز آئے سیلاب کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ اتراکھنڈ میں سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ بارش میں کئی پل منہدم ہوگئے ہیں، لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اتراکھنڈ میں تین دن سے ہو رہی شدید بارش نے لوگوں کی زندگی کو پریشان کردیا ہے، ریاست میں سیلاب کی وجہ سے درجن سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی جیسے بنیادی سہولیات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ تاہم ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم لوگوں کو راحت پہنچانے میں مصروف ہے۔

اس پر ریاست کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی ذاتی طور پر قدرتی آفات سے متعلق معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور لوگوں کو راحت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثر جگہوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حالات جلد از جلد بہتر ہوجائے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت سنگھ نے بھی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہلاک ہونے والے اہل خانہ کو چار لاکھ کا معاوضہ

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی سرکاری اعداد و شمار ابھی 34 ہے، پانچ لوگ ابھی بھی گمشدہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ حکومت نے ہلاک ہوئے افراد کے خاندان کو 4 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے علاوہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں، انہیں بھی ایک لاکھ نو ہزار روپئے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اتراکھنڈ میں گزشتہ تین دنوں سے ہونے والی شدید بارشوں نے بڑی تباہی مچائی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاست کے پہاڑی علاقوں میں ملبے کے گرنے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں، دیہی علاقوں کو ملانے والی سڑکیں لینڈ سلائیٹنگ کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

بارش کی وجہ سے دریائے سریو، گومتی دریا، کوسی دریا سمیت تمام دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی شہر کی سڑکوں نے دریاؤں کی شکل اختیار کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ اس سیلاب میں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے لیکن ہر شخص کے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.