ETV Bharat / state

Uttarakhand Board Exam اتراکھنڈ بورڈ کا امتحان سولہ مارچ سے - Uttarakhand Board Exam Start Date

اتراکھنڈ کے وزیر تعلیم دھن سنگھ راوت بورڈ امتحانات کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ واضح رہے کہ اتراکھنڈ بورڈ کا امتحان 16 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔ Uttarakhand Board Exam Start Date

اتراکھنڈ بورڈ کا امتحان سولہ مارچ سے
اتراکھنڈ بورڈ کا امتحان سولہ مارچ سے
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 7:20 AM IST

ہریدوار: محکمہ تعلیم نے 16 مارچ سے شروع ہونے والے اتراکھنڈ بورڈ امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وزیر تعلیم دھن سنگھ راوت نے خود نقل کے بغیر امتحانات کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن رویناتھ رمن، ایڈیشنل سکریٹری تعلیم یوگیندر یادو، ڈائرکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن بنشیدھر تیواری، ڈائرکٹر سیکنڈری ایجوکیشن سیما جونساری، سکریٹری اتراکھنڈ اسکول ایجوکیشن بورڈ ڈاکٹر نیتا تیواری، ایڈیشنل ڈائرکٹرس آر کے انیال، مہاویر سنگھ بشٹ، ڈاکٹر مکل ستی وغیرہ موجود تھے۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر دھن سنگھ راوت نے کہا کہ 16 مارچ سے شروع ہونے والے اتراکھنڈ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان 25 مئی سے پہلے کر دیا جائے گا۔ امتحانات مکمل شفافیت کے ساتھ ہوں گے۔

فرضی امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے افسران کو ہدایات دی گئی ہیں۔ امتحان کے لیے 1253 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جس پر کل دو لاکھ 59 ہزار 439 طلبا امتحان میں شریک ہوں گے۔ امتحان کے دوران امتحانی مراکز میں موبائل لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ وہیں ان امتحانی مراکز میں 198 حساس اور 15 انتہائی حساس مراکز بنائے گئے ہیں۔ اس سال ہائی اسکول میں 1 لاکھ 32 ہزار 115 طلبہ اور انٹرمیڈیٹ میں 1 لاکھ 27 ہزار 324 طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔ ہائی اسکول میں 1305 لڑکے اور 783 لڑکیاں شرکت کریں گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات ریاست بھر میں 1253 امتحانی مراکز پر ہوں گے، اس میں سب سے زیادہ 136 امتحانی مراکز پوڑی ضلع میں اور کم سے کم 39 مراکز چمپاوت ضلع میں قائم کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.