اتراکھنڈ حکومت نے کووڈ 19 کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر تبلیغی جماعت سے وابستہ 1426 افراد کی نشاندہی کرکے قرنطینہ کے لئے بھیج دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'گذشتہ ماہ جنوبی دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے ایک پروگرام میں ان لوگوں نے شرکت کی تھی۔'
ڈی جی اشوک کمار کے مطابق ' 1426 افراد میں 513 ایسے افراد ہیں جو دیگر ریاستوں سے اتراکھنڈ آئے تھے اور اسی طرح 513 افراد اتراکھنڈ کے رہائشی ہیں جو ملک کی مختلف ریاستوں میں تبلیغی جماعت سے متعلقہ تقاریب میں شرکت کے لئے گئے تھے۔'
ڈی جی نے مزید بتایا کہ'ان میں سے 268 افراد ایسے ہیں جو تبلیغی جماعت سے ریاست میں واپس نہیں آئے ہیں لیکن پولیس نے ان کی تصدیق کردی ہے اور ان میں سے تقریبا تمام افراد قومی دارالحکومت دہلی، اتر پردیش، تلنگانہ اور راجستھان میں قرنطین کئے جا چکے ہیں۔ تاہم چھ افراد کو ابھی پولیس ٹریس کر رہی ہے۔'
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ' لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی 1263 ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں اور اب تک 5093 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔.