ETV Bharat / state

نیپال کے دو ہاتھی بھارت میں داخل

بھارت نیپال کے مابین کشمکش حالات کے دوران نیپال سے ایک جوڑی ہاتھی بھارتی سرحدی علاقے میں داخل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مقامی لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

بھارت نیپال
بھارت نیپال
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 11:29 AM IST

بھارت اور نیپال کے درمیان سرحدی تنازعات کو لیکر نیپال کا رخ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید خراب کر رہا ہے، نیپال کی جانب سے بھارت کے کچھ علاقوں کو نیپال کا بتانے سے متعلق بیان آنے کے ساتھ ہی ایک ایسی بھی خبر آئی ہے، جو بھارت کی دو ریاستوں کے لئے تشویشناک ہیں۔

بھارت نیپال

اپکو بتا دیں کہ بھارت کا نیپال سے ایسا بڑا علاقہ ہے جو 'فارسٹ لینڈ' میں اتا ہے اور جہاں ہر وقت محکمہ جنگلات نگرانی بھی کرتا رہتا ہے، لیکن نیپالی سے ایک نیا مصیبت دو گجراجوں کی شکل میں آئی ہے، جو نہ صرف سرحدی اضلاع بلکہ اترپردیش۔اتراکھنڈ کے محکمہ جنگلات کے افسران کی پریشانیوں کی وجوہات کا سبب بھی بن رہا ہے۔

اتراکھنڈ محکمہ جنگلات نے اسکے لئے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے، چیف والڈ لائف وارڈن نے خود اس معاملے میں مانیٹرنگ کے لئے ہدایت جاری کی ہے۔

اتراکھنڈ کے محکمہ جنگلات کے افسر جئے راج نے کہا کہ نیپال سے ان دو ہاتھیوں نے 13 ستمبر کو بھارت کی سرزمین پر قدم رکھا اور اس کے بعد سے ہی محکمہ جنگلات کافی مستعد ہو گیا ہے۔ یہ دونوں ہی ہاتھی جنگلوں سے باہر بستیوں کی طرف بھی رخ کر رہے ہیں۔

اتراکھنڈ کے وزیر جنگلات ہرک سنگھ راوت نے کہا کہ یوں تو بے زبانوں کے لئے کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن انسانوں کی بنائی سرحدوں سے ان بے زبانوں کو بھی دو ملکوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.