ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں شدید بارش، دو ہلاک

اتراکھنڈ میں گذشتہ 24 گھنٹے میں تین اضلاع میں تیز بارش اور بادل پھٹنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔ اس دوران دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔

اتراکھنڈ میں شدید بارش، دو کی موت
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 3:27 PM IST

موسلادھار بارش کی وجہ سے کثیر تعداد میں مویشیوں کی بھی موت ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر شاہراہیں مسدود ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں تک اسی طرح کے حالات بنے رہنے کی وارننگ دی ہے ۔ ٹہری ضلع کے ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر سے موصول اطلاعات کے مطابق، بھلنگنا بلاک میں جمعرات دیر رات تقریباً ڈھائی بجے شدید بارش سے پٹی نیلچامی نیائے پنچایت کے تھارتی گاؤں میں ایک مکان کے پیچھے ملبہ آنے سے مکان مکمل طور پر ملبے میں دب گیا۔
مکان سو رہی مکانی دیوی (34) او ر اس کابیٹا سرجیت ( 5) کی ملبے میں دب کر موت ہو گئی، جبکہ مکانی دیوی کی بیٹیا ں سپنا او ر ایشا، سسر شنکر سنگھ اور ساس بچن زخمی ہو گئے ۔ مکانی دیو ی کی بیٹی سپنا شدید زخمی ہونے پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ ساس اور سسر کو پلکھی اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
گاؤں جا نے والی سڑک بھی بند ہو گئی ہے۔ پٹی نیلچامی کے ٹھیلا گاؤں میں بھی بادل پھٹنے سے دیہاتیوں کی زرعی زمین کے ساتھ جكھنيالی گاؤں کے شريال گاؤں توک میں جانے والا پیدل پل بھی تباہ ہو گیا ہے۔ اس سے دیہاتیوں کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔
چمولی ضلع کے چوکی دیوال بلاک کی حدود میں واقع گاؤں النگرا ، تلور ، پدملا ، بامن بورا ، پھلادیاں گاؤں میں جمعرات دیر رات گاؤں کے عقبی جنگل میں بادل پھٹنے سے گاؤں میں بھاری ملبہ آگیا۔
اس پھلادياں گاؤں کے درمیان سے بہنے والا گدیرا(برساتی نالہ) میں طغیانی آنے سے گاؤں کے رمیش رام کی اہلیہ پشپا دیوی (29) اور بیٹی جوتی (5) لاپتہ ہیں۔ گاؤں کے 12 گھروں کو نقصان پهنچا ہے ۔ ساتھ ہی چھ گائے اور ایک بھینس کے ملبے میں دبنے کی اطلاع ہے ۔ وہیں دیگر دیہات میں بھی مکانا ت اور کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس انتظامیہ، این ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئی ہے۔ اترکاشی ضلع ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر انچارج دیویندر پٹوال نے بتایا کہ گزشتہ رات تحصیل پرولا کے گاؤں شكارو کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریبا 200 بھیڑ، بکریاں اور مویشیوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔ راحتی عملہ جائے واقعہ کی طرف روانہ ہو چکا ہے ۔

Intro:Body:

news A

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.