ETV Bharat / state

Triple Talaq Case in Haridwar ہریدوار میں کار کیلئے شوہر پر تین طلاق دینے کا الزام، مقدمہ درج - کار نہیں ملنے پر شوہر نے دی تین طلاق

ہریدوار ضلع کے لکسر سے تین طلاق کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سلطان پور گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون کا الزام ہے کہ اس سے ایک لاکھ روپے اور کار کا مطالبہ کیا گیا اور نہیں ملنے پر شوہر نے تین طلاق دے دی۔ متاثرہ نے ریاستی خواتین کمیشن سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Dowry Harassment Case in Laksar

ہریدوار میں کار نہیں ملنے پر شوہر نے دی تین طلاق، مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 9:16 AM IST

ہریدوار: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے لکسر کوتوالی علاقہ کے سلطان پور گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون کا الزام ہے کہ جہیز کے لیے اسے تین طلاق دے دی گئی۔ اس واقعہ کے بعد خاتون نے ریاستی خواتین کمیشن سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون لکسر کوتوالی علاقہ کے سلطان پور گاؤں کی رہنے والی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل اس کی شادی محترم نام کے شخص سے ہوئی تھی۔ محترم ہریدوار کے رانی پور کوتوالی علاقے کے گڑھگاؤں میں رہتا ہے۔ شادی کے وقت متاثرہ کے گھر والوں نے جہیز میں بہت سی چیزیں دی تھیں لیکن اس کے بعد بھی سسرال والے خوش نہیں تھے۔

بعد میں جہیز کو لے کر خاتون کو ہراساں کیا جانے لگا۔ اس کا شوہر اور دیگر سسرال والے جہیز میں ایک لاکھ نقد اور کار کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس بات کو لے کر خاتون کو بار بار ہراساں کیا جاتا تھا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ 25 مارچ 2022 کو اس کا شوہر، سسُر، ساس، نند، نندوئی اس کے کمرے میں داخل ہوئے اور کہا کہ جب تک جہیز نہیں آئے گا وہ سسرال میں نہیں رہ سکتی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ 'کئی منتیں کرنے کے باوجود اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا گیا اور اس دوران اس کے شوہر نے تین طلاق کہہ کر اسے طلاق دے دی۔

اس واقعہ کے بعد خاتون اپنے مائکے پہنچی اور ساری بات بتائی۔ الزام ہے کہ پولیس میں شکایت کرنے کے بعد بھی جب کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو متاثرہ نے ریاستی خواتین کمیشن سے رجوع کیا۔ اب خواتین کمیشن کے حکم پر پولیس نے ملزم شوہر سمیت تمام لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لکسر کوتوالی کے انچارج امرجیت سنگھ نے بتایا کہ ریاستی خواتین کمیشن کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.