ETV Bharat / state

Ramnagar Accident: سیاحوں سے بھری کار ندی میں گرنے سے نو افراد ہلاک - Car Accident in Ramnagar

نینی تال کے رام نگر میں ایک دردناک حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیاحوں سے بھری ایک کار ڈھیلا ندی میں بہہ گئی۔ وہیں ایک خاتون کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ Car Accident in Ramnagar

سیاحوں سے بھری کار ندی میں گری، نو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 10:43 AM IST

Updated : Jul 8, 2022, 11:04 AM IST

نینی تال: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع نینی تال کے رام نگر میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیاحوں سے بھری ارٹیگا کار ڈھیلا ندی میں بہہ گئی۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ ایک خاتون کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کار میں کل 10 افراد سوار تھے۔ Nine People Died in Nainital Car Accident

تمام لاشیں موقع سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گاڑی میں مقامی لوگوں کے ساتھ پنجاب کے کچھ سیاح بھی سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کار ارٹیگا تھی۔ اس کار میں کل 10 افراد سوار تھے۔ واقعہ جمعہ کی صبح 5 بجے کی بتائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے ساتھ مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت بچا لیا۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ موقع پر راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہو گئی۔ اب تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

سیاحوں سے بھری کار ندی میں گرنے سے نو افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں: Bus Accident in Udhampur: ادھم پور بس حادثہ میں تین افراد ہلاک، کئی زخمی

ایس ڈی ایم گورو چٹوال نے بتایا کہ 'حادثے میں 3 مرد اور 6 خواتین کی موت ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں مردوں کا تعلق پٹیالہ پنجاب سے تھا۔ دو خواتین رام نگر کی رہنے والی تھیں۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ باقی چیزیں تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ گورو چٹوال نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کار کی تیز رفتاری کے باعث سامنے آئی ہے۔'

Last Updated : Jul 8, 2022, 11:04 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.