اطلاعات کے مطابق حادثہ بھوالی۔الموڑا قومی شاہراہ پر آج صبح پیش آیا۔ لوہالی۔ چمڑیا گاؤں کی تین خواتین کملا جلال، للتا دیوی اور لتا دیوی صبح جنگل میں گھاس لانے گئی تھیں۔ تینیوں خواتین گھاس لے کر واپس لوٹ رہی تھیں‘ اسی دوران وہ کوسی ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔
کھیرنا کے چوکی انچارج آشا بِشٹ نے بتایا کہ دو خواتین کملا جلال اور لتا بشٹ کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔ ابھی ایک خاتون لتا دیوی کی لاش لاپتہ ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی آس پاسی دیہی افراد موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد ریاستی ڈیزاسٹر رسپونس فورس (ایس ڈی آر ایف)، محکمہ محصولات اور پولیس کی ٹیم بھی راحت اور بچاؤ کے کام میں سرگرم ہے۔ تینیوں خواتین کی عمر 25 سے 30 برس بتائی جا رہی ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔