ETV Bharat / state

Himachal Landslide دہرادون میں گاڑی پر پتھر گرنے سے تین کی موت - گاڑی پر پتھر گرنے سے تین کی موت

دہرادون ضلع کے پولیس ترجمان کے مطابق آج صبح تقریباً 11 بجے پولیس اسٹیشن کلسی کوٹی روڈ (تونیا کے قریب) پر ایک گاڑی پر پہاڑی سے ایک بڑا پتھر گرگیا۔ اس پر پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے جائے واقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی میں کل چھ افراد سوار تھے۔ جن میں سے تین کی موقع پر موت واقع ہوگئ۔

دہرادون میں گاڑی پر پتھر گرنے سے تین کی موت

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 5:22 PM IST

دہرادون: اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آج کا دن کافی ناگوار ثابت ہوا۔ ریاست کے الموڑہ، اترکاشی میں ہوئے حادثات میں دہرادون ضلع میں ایک گاڑی پر پتھر گرنے سے تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔دہرادون ضلع کے پولیس ترجمان کے مطابق آج صبح تقریباً 11 بجے پولیس اسٹیشن کلسی کوٹی روڈ (تونیا کے قریب) پر ایک گاڑی پر پہاڑی سے ایک بڑا پتھر گرگیا۔ اس پر پولیس ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے جائے واقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی میں کل چھ افراد سوار تھے۔

گاڑی کوٹا دیماؤ گاؤں سے ٹماٹر اور مسافروں کو لے کر سبزی منڈی، وکاس نگر کی طرف جارہی تھی۔ حادثے کے دوران تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ مہلوکین کی لاشوں کو پنچایت نامہ کی کارروائی کرنے کےبعد پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ وکاس نگر روانہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو طبی علاج کے لیے وکاس نگر بھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:UP Weather Update ہماچل اور اتراکھنڈ میں شدید بارش کے بعد یوپی میں الرٹ

ترجمان نے بتایا کہ کل سنگھ (60) ولد مدن سنگھ، ساکن کوٹھا ترلی، تحصیل کالسی، رادھا دیوی (35) اہلیہ مکیش، ساکن کوٹا دیماؤ پی ایس کالسی اور کشن سنگھ (50) ولد ہریا، ساکن حادثہ میں کوٹا دیماؤ پی ایس کلسی کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ ڈرائیور گجیندر سنگھ، مکیش اور سنترام چوہان زخمی ہوگئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.