دہرادون: ریاست اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گھنے کہرے کی وجہ سے دو سڑک حادثات میں تین افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام تقریباً 6.30 بجے وکاس نگر سے دہرادون کی طرف جارہی ایک بس دھند کی وجہ سے ہربرٹ پور کے قریب سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ بس میں تقریباً 19-20 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 56 سالہ بس ڈرائیور اشوک کمار ولد ہنسراج شرما ساکن شیو پوری ڈاک پتھر کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ بس میں سوار 2 دیگر افراد کے پیروں میں چوٹیں آئیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Uttarakhand
دوسرا حادثہ اسی راستے پر پیر کی شام تقریباً 06.00 بجے پیش آیا، جس میں دھند کی وجہ سے بالاسندری مندر کے قریب ایک گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار تمام 4 افراد کو سبھارتی اسپتال بھیجا گیا، جہاں دو افراد کو مردہ قراردے دیا گیا اور دیگر دو کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس حادثہ میں امر سنگھ ولد دلارام ساکن برسانی، تھانہ سہسپور، عمر 55 سال اور ہریندر ولد یوگیندر(25) ساکن کوٹڈا کلیان پورکی موت ہوگئی، جبکہ سجاتا راجکمار، ساکنہ ہورا والا، تھانہ سہسپور، عمر 22 سال اور رویندر سنگھ ولد امر سنگھ، ساکن برسانی، تھانہ سہسپور، عمر 31 سال، کو معمولی چوٹیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Gaya Road Accident گیا سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک
یو این آئی