کورونا وائرس ایک وباء کے طور پر پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر طرف افراتفری ہے۔کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے سڑکوں پر دوڑتے اپنے ملازمین اور مسافروں کو بچانے کے لیے ایک بیداری مہم شروع کی ہے۔
اتراکھنڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اپنے اہلکاروں اور مسافروں کو اس مہلک وائرس سے بچانے کے لیے مہم چلا رہی ہے، جہاں مسافروں کو ریاستی ٹرانسپورٹ کے تمام بس اسٹینڈوں پر بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں میں خصوصی صفائی اور دوائیوں کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈرائیور اور آپریٹر کو سینیٹائزر بھی مہیا کیے جا رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹ کارپوریشن کماؤ کے ڈویژنل ڈائریکٹر یشپال سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ اس معاملے پر ادھم سنگھ نگر پہنچے، جہاں انہوں نے بتایا کہ مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بیداری مہم آگے بھی جاری رہے گی۔