ریاست اتراکھنڈ کے ہریدوار کے ایس ایس پی سینتھل ابودائی کرشن راج ایس نے بتایا کہ جوالا پور تھانہ میں ایک شخص نے ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے ڈیڑھ برس کے بیٹے کو کسی نے اغوا کرلیا ہے۔
جس کے بعد ایس ایس پی نے بچے کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا جا ئزہ لیا تو سنسنی خیز ثبوت سامنے آئے۔
جس کی بنیاد پر پولیس نے ہلاک بھائی کی دو سگی بہنوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کی، تو بہنوں نے بھائی کے قتل کا اعتراف کیا۔
ایس ایس پی نے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اس دن اسکول نہیں گئی تھیں، معصوم بھائی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ان پر ہی تھی، دونوں بہنوں نے بھائی سے پریشان ہوکر اسے جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔
تفتیش میں ملزمہ نابالغ بہنوں نے بتایا کہ اس نے دودھ میں نشے کی گولیاں ملا کر معصوم کو پلا دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا، اور پھر اسے بیگ میں رکھ کر گنگا ندی میں پھینک آئیں جس سے معصوم کی موت ہو گئی۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں نابالغ بہنیں پولیس کی تحویل میں ہیں فی الحال پولیس کی ٹیم گنگا ندی میں بچے کی لاش کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں۔