ETV Bharat / state

اتراکھنڈ: پتھورا گڑھ میں موسلا دھار بارش کے سبب سات افراد لاپتہ - شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے

اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں گزشتہ روز بارش کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جس میں سات افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

اتراکھنڈ: پتھورا گڑھ میں موسلا دھار بارش کے سبب سات افراد لاپتہ

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 1:24 PM IST

اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع کے تحت جمعہ گاؤں میں شدید بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے سات افراد لاپتہ ہوئے ہیں اور سات مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پیر کی صبح وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے پتھورا گڑھ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آشیش چوہان سے فون پر بات کرکے گزشتہ شب تحصیل دھار چولہ کے گاؤں جمعہ میں شدید سے ہوئے نقصان کی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ متاثرین کو فوری طور پر ہر ممکن امداد دستیاب کرائی جائے۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن پوری تیاری کے ساتھ چلایا جائے۔ زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب پتھورا گڑھ سے موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ گاؤں کے جمونی توک میں تقریباً پانچ گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور سات افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریونیو ، ایس ایس بی ، پولیس ، ایس ڈی آر ایف اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ: شدید بارش کی وجہ سے پُل گرا، دیکھیں ویڈیو

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آشیش چوہان نے ہدایت دی ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر میں آئی آر ایس کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے فورا بعد موقع پر بچاؤ اور راحت کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں امدادی مواد بھیجیں۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑک متاثر ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچاؤ کے کام کے لیے علاقے میں ایک ہیلی پیڈ تیار کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.