ہریدوار: اترا کھنڈ کے ہریدوار کے سدکول تھانہ علاقے گڑھ گاؤں کے رہنے والے 17 سالہ لڑکے نے محلے کی سات سالہ لڑکی کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ لڑکی چیخ و پکار کرتی رہی اور ملزم کو بھائی بھائی کہتی رہی تاہم ملزم لڑکی سے زیادتی کرتا رہا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد وہ موقعے سے فرار ہوگیا اور خون میں لت پت لڑکی روتی ہوئی اپنے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔ لڑکی کی تشویشناک حالت دیکھ کر اہل خانہ اسے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لے گئے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ جس کے بعد گھر والوں نے اس پورے معاملے کی اطلاع سدکول تھانے کو دی۔ پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہسپتال میں بچی کا بیان ریکارڈ کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم لڑکے کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں:Newly Married Couple Death نئے شادی شدہ جوڑے کی مشتبہ حالت میں موت
سدکول تھانہ صدر رمیش تنور نے بتایا کہ ملزم بھی متاثرہ لڑکی کے محلہ کا رہائشی ہے۔ کئی برسوں سے دونوں خاندان ایک ہی علاقے میں قیام پزیر ہیں اور ملزم روزانہ لڑکی کے گھر آیا کرتا تھا۔ اتوار کی شام کو لڑکی کو اکیلا دیکھ کر ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور پھر لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔رشتہ داروں کی اطلاع پر پولس نے پیر کو ملزم کو گرفتار کر لیا اور POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔