ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں اردو کی جگہ سنسکرت کو ترجیح دی گئی - ریاست اتراکھنڈ

ریلوے انتظامیہ کے نئے دستور کے مطابق اترکھنڈ میں ہندی، انگریزی اور ریاست کی دوسری زبانوں میں ریلوے اسٹیشنز کے نام لکھے جائیں گے۔

signboard of utttarakhand railway staions`signboard of utttarakhand railway staions`
signboard of utttarakhand railway staions`
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 2:06 AM IST

ریاست اتراکھنڈ میں اب اردو زبان کے سائن بورڈ ریلوے اسٹیشنز میں نہیں دکھیں گے، کیوںکہ شمالی ریلوے انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نئے دستور کے مطابق اب اردو کی جگہ سنسکرت زبان کا استعمال کیا جائے گا۔

موجودہ وقت میں ریاست اتراکھنڈ میں ریلوے اسٹیشنز میں سائن بورڈز کا نام ہندی، انگریزی اور اردو میں لکھا ہوا ہے، اور جلد ان زبانوں میں سے اردو ہٹا کر سنسکرت زبان شامل کی جائے گی۔

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر دیپک کمار کا کہنا ہے 'شمالی ریلوے کے نئے دستور کے مطابق اب اتراکھنڈ میں ہندی، انگریزی اور سنسکرت زبانوں میں ریلوے اسٹیشنز کے سامنے سائن بورڈ لگائے جائیں گے'۔

ریلوے انتظامیہ کے نئے دستور کے مطابق ریاست کی نجی زبانوں کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے، اور سنہ 2010 میں سنسکرت زبان کو ریاست میں دوسرا درجہ دیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر اب سنسکرت زبان کو سائن بورڈز پر لکھا جائے گا۔

مزید پڑھیے:-
تروپتی ’پلاسٹک فری‘ شہر بننے جارہا ہے
منڈی: متعدد مراکز پر پولیو پلائی گئی
جموں و کشمیر: 2جی انٹرنیٹ سروس صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف

اس سے پہلے ریاست میں اردو زبان دوسرا درجہ حاصل تھا، لیکن سنہ 2010 میں سنسکریت زبان کو دوسرا درجہ دیا گیا۔

اتراکھنڈ کی سینئر ڈیویزنل کمشنر مینیجر ریکھا شرما نے کہا 'حال ہی میں ان کے سامنے یہ بات لائی گئی کہ سنسکرت زبان کو ریاست میں دوسرا درجہ حاصل ہے، جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ریاست میں سبھی ریلوے اسٹیشنز میں سے اردو زبان کو ہٹا کر سنسکرت میں اسٹیشنز کے نام لکھے جائیں گے'۔

اتراکھنڈ میں اب جن ریلوے اسٹیشنز کے نام سنسکرت میں لکے جائیں گے، ان میں دہرا دون، ہریدوار، روڑکی، لکسر، رائےوالا، دوئےوالا، رشیکیش اور کچھ دوسرے اسٹیشنز شامل ہیں۔

Intro:Body:

rtert

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.