ETV Bharat / state

اوڈیشہ سے لایا جارہا 54 کلو گانجہ ہلدوانی سے برآمد - ہلدوانی تازہ ترین خبریں

اتراکھنڈ میں منشیات کا کاروبار خوب پھل پھول رہا ہے اور ملک کی دوسری ریاستوں سے کھلے عام نشہ آور مصنوعات یہاں پہنچ رہی ہیں۔

police arrested two smugglers
دواسمگلر گرفتار
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:48 PM IST

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں جمعرات کو نینی تال پولیس نے دو اسمگلروں کے ساتھ گانجہ کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے، جو اوڈیشہ کے سدور سے لایا جارہا تھا۔ ہلدوانی پولیس سپرنٹنڈنٹ امت سریواستو نے آج خود اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلدوانی ٹریفک سٹی پوسٹ پولیس کو یہ کامیابی ہاتھ لگی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس الرٹ پر تھی۔ رودرپور بیل بابا ون بیریر کے پاس پولیس ٹیم نے کارنمبر یو کے 06 جی 3816 کو روکا تو پولیس حیران رہ گئی۔ کار میں راجندر آریہ و منوج آریہ دو اسمگلر سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب کار کی تلاشی لی گئی تو اس میں گانجہ کے 39 بنڈل برآمد ہوئے۔ برآمد مارجوانا گانجے کا وزن 54.600 کلوگرام تھا۔

پولیس نے فوری دونوں اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسمگلر گانجہ اڈیشہ کے ملکھان گری سے لے کر آرہے ہیں۔ دونوں نےپولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ اودھم سنگھ نگر کے رودرپور بھورانی کے رہائشی سندیپ ساہنی و ان کے بھائی انل ساہنی کے لیے کام کرتے ہیں، جس کار میں اڈیشہ سے گانجہ لایا گیا ہے وہ بھی انہیں کی ہے اور کارکو گانجہ کی اسمگلنگ کے لیے خاص شکل دی گئی ہے۔

انہوں نے آگے انکشاف کیا کہ وہ اوڈیسہ سے کئی مرتبہ گانجہ لاچکے ہیں۔ وہ ملکھانگری سے اس سے قبل ہولی کے وقت گانجہ لے کر آئے تھے۔ وہ ملکھانگری کے گولو نامی شخص سے گانجہ لاتے ہیں۔ انہوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ سندیپ ساہنی انہیں اوڈیشہ آنے جانے و کھانے پینے کے خرچ کے علاوہ 40 ہزار روپے الگ سے دیتا ہے اور مال صحیح سلامت پہنچانے پر 25-25 ہزار روپے مزید دیتا ہے۔ سندیپ فون پر ان سے رابطہ میں رہتا ہے اور ان کی خیریت دریافت کرتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: فرضی سی بی آئی افسرگرفتار

پولیس نے دونوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے سندیپ و انل ساہنی کے خلاف بھی تفتیش شروع کردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حقائق ملنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.