ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کی اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ سے فون پر بات چیت - وزیراعظم

وزیراعلیٰ مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندرا سنگھ راوت سے بات کرتے ہوئے ریاست کی صورتحال اور کوویڈ سے متاثر فوجیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

PM Modi inquiries about COVID-19 positive servicemen; asks Uttarakhand CM, Army to ensure treatment
وزیراعظم مودی کی اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ سے فون پر بات چیت
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 7:33 PM IST

وزیراعظم نے ریاستی حکومت اور فوج کے افسران سے کہا ہے کہ وہ فوجیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور ہمدردی کے سلوک کو یقینی بنائیں۔

اتراکھنڈ کے چیف منسٹر آفس کے مطابق وزیراعظم نے سی ایم تریویندر سنگھ راوت سے فون پر بات کی اور کورونا سے متاثر فوجی جوانوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

وزیراعظم نے ریاستی حکومت اور فوجی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ کورونا متاثر فوجیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ فوج سے باقاعدہ طور پر رابطہ قائم کیا گیا ہے اور ضروری سہولیات کو فراہم کیا جارہا ہے۔

تریویندر سنگھ راوت نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن صورتحال قابو میں ہے اور ریاستی حکومت جانچ کے عمل میں تیزی لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی یو، وینٹیلیٹر اور آکسیجن سے متعلق سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بارش کے پیش نظر ریاست میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو مناسب تعاون فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.