ETV Bharat / state

PM Modi Rally In Dehradun: پی ایم مودی کے خطاب میں زیادہ تر کرسیاں خالی نظر آئیں - PM Modi visit Dehradun

دہرادون میں پی ایم مودی کی انتخابی ریلی PM Modi Rally in Dehradun میں زیادہ تر کرسیاں خالی نظر آئیں۔ پی ایم مودی کے خطاب کے دوران ہی وہاں سے لوگوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

پی ایم مودی کے خطاب میں زیادہ تر کرسیاں خالی نظر آئیں

author img

By

Published : Dec 5, 2021, 9:46 AM IST

گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے دہرادون کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب PM Modi Addressed a Public Rally in Dehradun کیا۔ بی جے پی نے پی ایم مودی کے پروگرام کی زبردست تیاریاں کی تھیں لیکن پی ایم مودی کے پروگرام اور خطاب کے دوران پریڈ گراؤنڈ میں زیادہ تر کرسیاں خالی Empty Chairs in PM Modi Dehradun Rally نظر آئیں۔

پی ایم مودی کے خطاب میں زیادہ تر کرسیاں خالی نظر آئیں

یہی نہیں وزیراعظم مودی کے خطاب کے دوران بہت سے لوگ کرسیاں اور گراؤنڈ چھوڑ کر پروگرام سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے۔

دہرادون میں پی ایم مودی کی انتخابی ریلی میں زیادہ تر کرسیاں خالی نظر آئیں۔ پی ایم مودی کے خطاب کے دوران ہی وہاں سے لوگوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

جب ای ٹی وی بھارت ETV Bharat نے اس بارے میں لوگوں سے بات کی تو وہ مختلف بہانے بناتے نظر آئے۔ کچھ پانی پینے و بس چھوٹنے کے بہانے میدان سے نکلتے نظر آئے۔ اسی دوران جب پارٹی کارکنان سے بات کی گئی تو وہ اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے گریز کرتے نظر آئے۔

معلومات کے مطابق اس تقریب کے انعقاد پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔ پی ایم مودی کی ریلی میں پارٹی کارکنان اور کئی اضلاع سے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ جلسوں میں ہجوم سیاسی طاقت دکھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ آپ کی مقبولیت کو ظاہر کرنے کا ایک پیمانہ بھی ہے۔ جس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں اپنے قائدین کے جلسوں میں بڑی تعداد میں بھیڑ جمع کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Visit Uttarakhand: وزیراعظم نریندر مودی کا اتراکھنڈ دورہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی PM Narendra Modi کی دہرادون ریلی کو شاندار بنانے کے لیے پوری طاقت لگائی تھی، پارٹی نے اپنے تمام عہدیداروں کو دہرادون بلایا اور انہیں زیادہ سے زیادہ بھیڑ اکٹھا کرنے کا ذمہ دیا تھا۔ بی جے پی نے ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ بھیڑ جمع کرنے کا ہدف رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.