ETV Bharat / state

دہرادون: مختلف دفاتراگلے احکام تک بند - سیکرٹریٹ

اتراکھنڈ میں مسلسل بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے سبب حفاظتی نقطہ نظر سے، دہرادون میں واقع مختلف دفاتر اگلے حکم تک یا تو بند کردیے گئے ہیں یا ان میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Office of the Secretariat, BJP, Navy closed to the public
عوام کے لئے سکریٹریٹ، بی جے پی، بحریہ کا دفتر بند
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 10:34 PM IST

ریاستی سکریٹریٹ انتظامیہ کے انچارچ سکریٹری بھوپال سنگھ منرال نے بدھ کے روز جاری کردہ ایک حکم میں ارکان پارلیمنٹ، وزراء اور سیکرٹریٹ کے اہلکاروں کے علاوہ عوام اور صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اب صحافی تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزر کے استعمال کے بعد میڈیا سنٹر میں تین سے پانچ بجے تک خبریں بناسکیں گے۔ انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارتی بحریہ کے مقامی دفتر میں تعینات ایک کیپٹن کے کورونا انفیکشن ہونے کے بعد اگلے دو دن کے لئے یہ دفتر بند کر دیا گیا ہے۔ نیز بی جے پی کا ریاستی دفتر، جو بدھ تک بند تھا اب اتوار 6 ستمبر تک بند رہے گا۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت اپنے ایک افسر بہ کار خاص کے متاثر ہونے کے بعد خود تین دن کے لئے گوشہ تنہائی میں چلے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.