جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہلاک ہوئے اتراکھنڈ کے فوجی اہلکار راہل رینسوال کی جسد خاکی کو چنپاوت میں واقع کنل گاوں میں پہنچایا گیا، جہاں ان کے آخری دیدار کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا، ان کے آخری رسومات ڈپٹیشور گھاٹ پر ہندو مذہب کے رسم و رواج کے مطابق ان کے چچا اور بڑے بھائی نے ادا کیا۔
جسد خاکی پہچنے کی اطلاع ملتے ہی والدہ راہو دیوی اور اہلیہ پنکی بدحواس ہو گئیں۔
اس موقع پر وزیراعلی کے نمائندہ کابینہ وزیر یشپال ان کی اخری رسومات میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ہلاک شدہ راہل رینسوال کو خراج تحسین پیش کیا۔
چنپاوت کے سابق رکن اسمبلی مہیش کھرکوال نے کہا کہ ہلاک شدہ راہل رینسوال کو اتراکھنڈ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
مقامی لوگوں نے چنپاوت ڈگری کالج کو ہلاک شدہ راہل رینسوال کے نام پر رکھے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔