شریمنت چوتھے سنت ہیں جن کا مہاکمبھ میں شرکت کے بعد کووڈ 19 سے انتقال ہوا۔ مہاکمبھ یکم اپریل سے شروع ہوا تھا اور 30 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
نرنجنی اکھاڑا کے سکریٹری رویندر پوری نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ان کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں ایمس رشی کش میں داخل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 17 اپریل کو سادھوؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ صرف علامتی انداز میں کمبھ کی باقی مدت کا مشاہدہ کریں۔ اس کے بعد مختلف 'اکھاڑوں' نے اپنی شرکت کو علامتی رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
گذشتہ ہفتہ سے ہی گنگا کے گھاٹوں پر ہجوم تیزی سے کم ہونا شروع ہوا جب سے مہا کمبھ سے لوگ باہر نکلنے لگے تب سے ہی کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔