ریاست اتراکھنڈ کے کماؤں علاقے کے ارکان اسمبلی پر مختلف قسم کے سنگین مقدمات درج ہیں۔ ان ارکان اسمبلی پر قتل ، اقدام قتل ، رشوت خوری ، ڈکیتی، بدعنوانی اور دیگر سنگین جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت 112 سے زیادہ ارکان اسمبلی پر فوجداری مقدمات درج ہیں۔
دو ارکان اسمبلی پر قتل کا مقدمہ چل رہا ہے جب کہ ایک رکن اسمبلی پر قتل کی کوشش کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔
پانچ ارکان اسمبلی پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔
آٹھ ارکان اسمبلی کے خلاف دیگر سنگین معاملات میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پانچ سے زیادہ موجودہ کابینہ وزیر پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 22 ارکان اسمبلی نے اپنے فوجداری مقدمات کی تفصیلات دی ہیں۔ ان میں18 بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رہنما اور بقیہ چار کانگریس پارٹی سے ہیں۔
اس کے علاوہ فی الوقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے 57 اراکین اسمبلی میں سے 11 سنگین مقدمات میں ملزم ہیں۔ جب کہ کانگریس کے 11 ارکان اسمبلی پر سنگین الزامات کی بنیاد پر مقدمات ہیں۔
وہ وزرا جن پر مقدمات درج ہیں:
- وزیر تعلیم اروند پانڈے پر 2017 کے انتخابات سے قبل دیئے گئے حلف نامے کے مطابق مجموعی طور پر 12 فوجداری مقدمات درج ہیں۔
- وزیر جنگلات ہرک سنگھ راوت کے خلاف بھی کئی مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ ان پر 2014 میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔
- ریاستی وزیر سبودھ انیال کے خلاف 5 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
- ریاستی وزیر مدن کوشک کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست اتراکھنڈ میں 2017 کے اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے حلف ناموں کے مطابق دی گئی معلومات کی بنیاد پر ، ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کے نمائندوں کے خلاف دائر مقدمات کی حیثیت درج ذیل ہے۔
بی جے پی حکومت کے وزیر تعلیم اروند پانڈے پر 10 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔
- مسوری سے بی جے پی کے رکن اسمبلی گنیش جوشی کے خلاف 14 سے زیادہ مقدمات درج تھے۔
- دہرادون کے سہاس پور سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے بی جے پی سہدیو سنگھ پنڈیر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت 15 مقدمات درج ہیں۔
- گنگوتری اسمبلی کے نمائندے گوپال سنگھ راوت کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔
- بی جے پی کے رہنما و وزیر زراعت سبودھ انیال پر پانچ الگ الگ مقدمات درج ہیں۔
- بی جے پی حکومت کے وزیر دھن سنگھ نیگی پر بھی محکمہ محصولات میں بہت سے مقدمات درج ہیں۔
- اترکاشی ضلع میں کانگریس کے رکن اسمبلی راج کمار نے بھی محصولات کے شعبے میں متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
- کیدارناتھ اسمبلی سے کانگریس کے رکن اسمبلی منوج راوت کے خلاف 5 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔
- رکن اسمبلی آدیش سنگھ کے خلاف نصف درجن سے زائد مختلف مقدمات درج ہیں۔
- وزیر زراعت بھرت سنگھ راوت کے خلاف مختلف مقدمات میں 9 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔
- اسی طرح ارکان اسمبلی پورن سنگھ،رام سنگھ کائڈا، مدن کوشک ، کنور پرنب کے خلاف اسلحہ ایکٹ متعدد مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں:'وزیراعظم مشتعل کسانوں کی بات سنیں'