اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں سے لے کر زیادہ تر پہاڑی علاقوں تک جمعرات کی شام سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ریاست میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں پر پہاڑیوں سے پتھر گرنے کی اطلاعات ہیں۔
رات 1045 بجے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اترکاشی ضلع میں بھٹواڑی سے نو کلومیٹر آگے سنگلائی کے قریب گنگوتری قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔
اس سلسلے میں فوج کی بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ روٹ کو درست کرنے کے لئے جے سی بی بھیجی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
اتراکھنڈ: لینڈ سلائیڈنگ کی رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو
دوسری جانب دہرادون میں تقریبا ً ایک گھنٹہ تک موسلادھار بارش کی وجہ سے دریا کے کنارے بنے مکانات میں پانی بھر گیا ہے۔ سڑکیں زیر آب ہیں۔ کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔
یواین آئی