ETV Bharat / state

Kedarnath Landslide کیدارناتھ کے مرکزی اسٹاپ پر لینڈ سلائیڈ، تیرہ افراد لاپتہ - केदारघाटी में आपदा

شدید بارش کی وجہ سے کیدارناتھ دھام کے مرکزی اسٹاپ گوری کنڈ میں پہاڑی سے ملبہ گرنے سے تین دکانیں تباہ ہوگئیں۔ ملبے کے نیچے 13 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا، اس وقت لوگ سو رہے تھے۔ Landslide in Kedarghati

Kedarnath Landslide
Kedarnath Landslide
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 10:19 AM IST

Updated : Aug 4, 2023, 1:26 PM IST

Landslide in kedarghati

رودرپریاگ (اتراکھنڈ): اتراکھنڈ میں کیدارناتھ دھام کے مرکزی اسٹاپ پر مسلسل بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کل رات گوری کنڈ، سون پریاگ اور آس پاس کے علاقوں میں زبردست بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ گوری کنڈ میں پہاڑی سے ملبہ گرنے کی وجہ سے دو دکانیں تباہ ہوگئیں۔ اس واقعے کے بعد سے تیرہ افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ جس وقت پہاڑی سے ملبہ گرا، اس وقت دکان میں کئی لوگ سو رہے تھے۔ ان کا کچھ پتہ نہیں لگ پا رہا ہے۔

تیرہ لوگ لاپتہ

واضح رہے کہ کیدارگھاٹی میں ایک بار پھر موسلادھار بارش نے اپنا بھیانک روپ دکھایا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کیدارناتھ دھام کے مرکزی اسٹاپ گوری کنڈ میں پہاڑی سے اچانک ملبہ گرنے سے دو دکانیں منہدم ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی 13 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ جس وقت پہاڑی سے ملبہ گرا اس وقت دکان میں کئی لوگ سو رہے تھے۔ اس میں زیادہ تر لوگ نیپال کے شہری بتائے جاتے ہیں۔

اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔ لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے یا منداکنی ندی میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔ یہ دکانیں لاپتہ نیپالی نژاد لوگ چلاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کچھ مقامی لوگوں کا بھی پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔ رات گئے سرچ آپریشن کے دوران بھی کسی کا سراغ نہیں ملا۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ جو لوگ اس حادثے میں لاپتہ ہیں وہ منداکنی ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے ہوں گے۔ اس وقت بارش ہو رہی ہے اور ریسکیو آپریشن نہیں ہو رہا۔

مزید پڑھیں: Manipur violence کوکی طبقے کے لوگوں کی 35 لاشوں کو سپرد خاک کیا گیا

کیدارناتھ یاترا روک دی گئی

وہیں شدید بارش کی وجہ سے کیدارناتھ یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایک اندازے کے مطابق 13 لوگ لاپتہ ہیں۔ ان میں نیپالی اور مقامی لوگ شامل ہیں۔ جائے واردات سے کچھ نہیں ملا۔ منداکنی ندی بھی نیچے سے تیز بہہ رہی ہے۔ بارش رکنے کے بعد ہی ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Last Updated : Aug 4, 2023, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.