ETV Bharat / state

Tiranga Rally in Joshimath جوشی مٹھ میں متاثرین نے ترنگا ریلی نکالی - جوشی مٹھ بچاؤ سنگھرش سمیتی

اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر کے علاقے میں جوشی مٹھ بچاؤ سنگھرش سمیتی کی کال پر یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں قدرتی آفت سے متاثرہ خواتین، بچوں اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ Rally by Joshimath Bachao Sangharsh Samiti

جوشی مٹھ میں آفت متاثرین نے نکالی ترنگا ریلی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 7:40 AM IST

چمولی: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں آفت سے متاثرہ لوگوں اور ان کی حمایت میں آئے لوگوں نے یوم جمہوریہ پر ترنگا ریلی نکالی۔ ترنگا ریلی میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آفت زدگان کی باز آباد کاری کے ٹھوس کام کرے۔ ریلی میں بھارت ماتا کی جئے کے ساتھ آئین کی جئے کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں این ٹی پی سی مردہ باد این ٹی پی سی گو بیک کے نعرے بھی لگائے گئے۔ متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہو گیا ہے لوگوں کو عارضی امدادی مراکز میں رکھا گیا ہے اور حکومت نے ان کے حوالے سے کوئی قابل قبول فیصلہ نہیں کیا۔

جوشی مٹھ بچاؤ سنگھرش سمیتی کے صدر اتل ستی نے بتایا کہ جمہوری طریقے سے چھاونی بازار سے تحصیل احاطے تک ترنگا ریلی نکالی گئی۔ آج این ٹی پی سی کے خلاف بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ جس میں جوشی مٹھ تحصیل کے احاطے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوں گے۔ تحریک سے جڑے اندریش میکھوری نے کہا کہ ' جمعہ کو جوشی مٹھ کے مختلف گاؤں سے لوگ تحریک کی حمایت کے لیے پہنچیں گے۔ جوشی مٹھ میں اب تک 863 عمارتوں میں شگافوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 505 عمارتوں میں شدید دراڑیں ہیں۔ اس کے علاوہ جوشی مٹھ کی جے پی کالونی میں پانی کی مقدار اب بھی 188 ایل پی ایم پر برقرار ہے۔ جوشی مٹھ میں اب تک 286 خاندانوں کے 957 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی 360 خاندانوں کو تین کروڑ 70 لاکھ روپے امدادی رقم کے طور پر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Joshimath Crisis جوشی مٹھ میں دراڑیں پڑنے والے مکانات کی تعداد بڑھ کر نو سو کے قریب ہوئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.