ETV Bharat / state

بھارت ۔ چین کو جوڑنے والی ویلی بریج منہدم - چین بارڈر سے جوڑنے والی ویلی برج منہدم

چین کی سرحد تک جانے والے ملم روڈ کی واحد ویلی بریج اوورلوڈنگ کے سبب آج اچانک منہدم ہو گئی۔ اس بریج کے ٹوٹنے سے سرحد پر تعینات آئی ٹی بی پی اور فوج کی سپلائی میں رخنہ پڑ گیا ہے۔

بھارت۔ چین کو جوڑنے والی ویلی برج منہدم
بھارت۔ چین کو جوڑنے والی ویلی برج منہدم
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:59 PM IST

اتراکھنڈ میں چین کی سرحد تک جانے والے ملم روڈ کا واحد پل آج اوورلوڈنگ کے باعث منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور سمت دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

آج اتراکھنڈ صوبے کے سرحدی ضلع پتھوراگڑھ کو منسیاری تحصیل میں چین بارڈر سے جوڑنے والی ویلی بریج منہدم ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا، جب منسیاری۔ ملم روڈ پر پوک لینڈ مشین کو ایک ٹرالی لے جا رہا تھا۔ دھاپا کے پاس سینر نالے پر بنا پل اوورلوڈنگ کے سبب منہدم ہو گیا۔

اس پورے واقعے کا ویڈیو ایک راہگیر نے اپنے کیمرے میں قید کر لیا ہے۔

اس حادثے میں زخمی افراد منسیاری سی ایچ سی میں زیر علاج ہیں۔

اس پل کے منہدم ہونے سے سرحدی علاقے کے ایک درجن گاؤں کی 7000 سے زائد آبادی متاثر ہوئی ہے، ساتھ ہی سرحد پر تعینات آئی ٹی بی پی اور فوج کی سپلائی میں رخنہ پڑ گیا ہے۔

یہی نہیں پل منہدم ہونے سے ملم روڈ کا تعمیراتی کام بھی متاثر ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.