ETV Bharat / state

اتراکھنڈ میں واٹراسپورٹس اینڈ ایڈونچر انسٹی ٹیوٹ کا آغاز - Etv Urdu

مرکزی وزیر کھیل کیرن ریجیجو اور وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے مشترکہ طور پر اتراکھنڈ کے ٹہری کی کوٹی کالونی میں واٹر اسپورٹس اینڈ ایڈونچرانسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

اتراکھنڈ میں واٹراسپورٹس اینڈ ایڈونچر انسٹی ٹیوٹ کا آغاز

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 5:13 PM IST

Updated : Apr 16, 2021, 7:31 PM IST

وزیر کھیل نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ملک میں آبی کھیلوں کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اتراکھنڈ واٹر اسپورٹس اور ایڈونچر کی سرگرمیوں کے لئے سب سے موزوں جگہ ہے۔ ٹریکنگ، راک کلائمبنگ، پیرا گلائڈنگ، اسکوبا ڈائیونگ، پیرا موٹر، آل ٹرین موٹر بائک، کیاکنگ، کینوئنگ، اسکیئنگ وغیرہ کی ٹریننگ پاکر کھلاڑی ملک کے نام روشن کریں گے'۔ انہوں نے کہا کہ' 20 سال تک اس انسٹی ٹیوٹ کو چلانے کے لئے آئی ٹی بی پی کی فراہمی کے فیصلے کے ساتھ بہت سے کھلاڑی ملک کی نمائندگی کرنے والے اس انسٹی ٹیوٹ سے ابھریں گے'۔

مسٹر ریجیجو نے کہا کہ' ہمارے ملک میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے انہیں مناسب تربیت اور سہولیات کی فراہمی کے لئے بہت ساری کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' یہ الگ بات ہے کہ واٹر اسپورٹس کے میدان میں ہمارے ملک کو اولمپک، ایشین گیمز، دولت مشترکہ وغیرہ میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اس سمت میں مرکزی حکومت کی طرف سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Last Updated : Apr 16, 2021, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.