ETV Bharat / state

سی بی ایس ای کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ہائی کورٹ پہنچے - اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر

ریاستی حکومت اور سی بی ایس ای کی منمانی کے خلاف پرائیویٹ اسکولوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ دونوں سے جواب طلب۔

In Uttarakhand, private schools reached the High Court against CBSE
سی بی ایس ای کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ہائی کورٹ پہنچے
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 6:11 AM IST

اتراکھنڈ میں ہائی کورٹ نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) اور ریاستی حکومت کی مبینہ منمانی کے خلاف اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر کے پرائیویٹ اسکولوں کے ذریعہ دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے منگل کے روز ریاستی حکومت اور سی بی ایس ای کو دو ہفتوں میں جواب دینے کی ہدایت دی۔

اس معاملے کی سماعت دو ہفتوں کے بعد ہوگی۔ اس معاملے کو ادھم سنگھ نگر میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

اس کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس روی کمار ملیمتھ اور جسٹس رویندر میتھانی کی ڈویژن بنچ میں ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے 22 جون 2020 کو جاری ریاستی حکومت کے حکمنامہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اسکولوں کو ہدایات دی گئی ہے کہ اسکول کی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں کسی بھی طالب علم کا رجسٹریشن منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب یکم ستمبر 2020 کو سی بی ایس ای بورڈ کے 20 ستمبر کو ایک حکمنامہ جاری کرکے اساتذہ کی تربیت کے نام پر اس کے تحت آنے والے اسکولوں سے اسپورٹس فیس کے علاوہ 20 ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں، جو غلط ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے یہ یہ کہا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں اسکولوں کو دوہری مار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سے اسکولوں کو چلانا ممکن نہیں ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسپورٹس فیس، اساتذہ کی تربیت کے نام پر وصول کی جانے والی ٹیچرٹریننگ فیس، اور فی طالب علم رجسٹریشن فیس کے آرڈر کو منسوخ کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل سندیپ تیواری نے بتایا کہ عدالت نے ریاستی حکومت اور سی بی ایس ای کو دو ہفتوں میں جواب دینے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.