ETV Bharat / state

آئی آئی ایم کاشی پور نے مدرسہ اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایجوکیشنل فیکلٹی کے پروفیسر ساجد جمال نے اس موقع پر اپنا تعارفی خطاب دیتے ہوئے ہندوستان میں مدرسہ کے تعلیمی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مدارس نے پرائمری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

IIM Kashipur launches an Innovative 2-week Madrasa Teacher Training programme
آئی آئی ایم کاشی پور نے مدرسہ اساتذہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 11:10 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:29 AM IST

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) كاشی پور نے پیر کے روز دو ہفتوں کے مدرسہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کیا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ كاش پور کے ڈائریکٹر پروفیسر كلبھوش بلونی نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا یہ پروگرام مدرسہ نظام میں جدید تعلیمی نظریات کو پیش کرنے کے لئے ایک نئی شروعات ہے تاکہ ہم ایک دوسرے سے سیکھ سکیں اور زیادہ پیشہ ورانہ طریقے سے تعلیمی خدمات انجام دینے میں مدد کر سکیں۔

یہ تربیت ہندوستانی انتظامی اداروں کے پروفیسروں اور شہرت یافتہ ماہرین تعلیم کی طرف سے دی جائے گی۔ اقلیتی امور کی وزارت کے تحت آنے والے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن مدرسہ اساتذہ کے درمیان جدیدیت کا جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے اس پروگرام کو سپانسر کر رہا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایجوکیشنل فیکلٹی کے پروفیسر ساجد جمال نے اس موقع پر اپنا تعارفی خطاب دیتے ہوئے ہندوستان میں مدرسہ کے تعلیمی نظام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مدارس نے پرائمری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک کے شمال اور مشرقی علاقے سے تقریباً پچاس شرکاء نے شرکت کی۔

اس تربیتی پروگرام کے آغاز کے ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ نے مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فلاح کے لئے ملک کے سبھی مدرسوں کو مرکزی دھارے کی تعلیمی انتظامیہ، منیجنٹ اور درس تدریس سے جوڑنے کا ایک منفرد آغاز ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.