ETV Bharat / state

Hate Speech Against Muslims in Haridwar: ہری دوار کی دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر - Haridwar news

اتراکھنڈ کے ہریدوار میں منعقد دھرم سنسد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل Dharma Sansad Video ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ہندو مہاسبھا کی ایک لیڈر لوگوں کو مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف بھڑکاتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ وہ وہاں موجود لوگوں سے ہتھیار اٹھانے اور لوگوں کو مارنے کی بھی اپیل کر رہی ہے۔

دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر
دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 7:15 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں منعقد دھرم سنسد Dharma Sansad in Haridwar میں کئی متازع ہندو رہنماؤں نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے انہیں کھُلے عام مارنے کی دھمکی دی ہے۔

اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر عام کی گئی ہیں تاکہ انہیں بڑے پیمانے پر پھیلایا جائے حالانکہ سنسد میں میڈیا نمائندوں کو موجود رہنے کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

  • THIS is what real anti-nationalism is

    The media that is silent about this, the police that are yet to arrest them, the political leadership that promotes this, are all complicit in destroying this nation, in enabling hate crimes, in sabotaging rule of lawpic.twitter.com/XLmSVTw7O3

    — Yogendra Yadav (@_YogendraYadav) December 23, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین اور سرکردہ صحافی ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ہریدوار میں ہونے والے دھرم سنسد نام کے پروگرام میں ہندو رہنما نے متنازع باتیں کی ہیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

وائرل ہو رہی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا اور سُنا جا سکتا ہے کہ اس پروگرام میں موجود ایک مقرر نے کس طرح جارحانہ انداز میں مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی بات کہی۔

ہندو مہاسبھا کی رہنما نے اپنی تقریر میں ہندوؤن سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’’ ہندوو، کاپی کتابیں رکھو اور ہاتھ میں ہتھیار اٹھاؤ۔ اگر ہم 100 لوگ مل کر 20 لاکھ مسلمانوں کو ماریں گے تو ہم فاتح کہلائیں گے۔‘‘

انہوں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے کہا کہ وعدہ کرو کہ آپ سبھی لوگ مل کر 2029 میں مسلمان وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور ہندوؤں کی آبادی آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے۔

دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر، بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہریدوار میں ہندوتوا مذہبی پارلیمنٹ نے مسلم نسل کشی کا مطالبہ کیا۔ تشدد کی کُھلی کال کے باوجود پولیس کارروائی کرنے میں ناکام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.