ETV Bharat / state

Friend sent a defamation notice to groom: دوست نے دولہے کو 50 لاکھ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا - دوست نے دولہے کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

کارڈ میں دیے گئے وقت سے قبل بارات لیکر جانے پر دولہے کے ایک دوست نے ہتک عزت کا نوٹس بھیج کر 3 دن میں معافی یا 50 لاکھ روپے ہرجانے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Friend sent a defamation notice of Rs 50 lakh to the groom

دوست نے دولہے کو 50 لاکھ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 9:29 PM IST

ہریدوار: دوست کی شادی کے کارڈ میں دیے گئے وقت سے قبل بارات لیکر جانے کے خلاف دولہے کے دوست نے ہتک عزت کا نوٹس بھیج کر 3 دن میں معافی یا 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دراصل ایک شخص کو کافی عرصے سے اپنے دوست کی شادی کا انتظار تھا۔ دوست کی شادی طے ہوئی اور اس اپنی دوست کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم کئے لیکن شادی کے دن دولہا دوست کو چھوڑ کر وقت سے قبل ہی بارات لیکر چلا گیا۔ بارات کے وقت جب دوست نے دولہے کو فون کیا تو دولہے نے واپس جانے کو بول کر فون بند کرلیا۔ اس بات سے ناراض دوست نے دولہا پر ہتک عزت کا نوٹس بھیج کر 3 دن میں معافی یا 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Friend sent a defamation notice of Rs 50 lakh to the groom

معلومات کے مطابق ہریدوار کے بہادرآباد کی آرادھیا کالونی کے رہائشی روی کی شادی 23 جون 2022 کو بجنور ضلع کے دھام پور کی رہنے والی ایک لڑکی سے طے ہوئی تھی۔ کنکھل دیونگر کے رہنے والے چندر شیکھر اور روی گہرے دوست ہیں۔ روی کی شادی طے ہونے پر اپنے دوست چندر شیکھر کو ایک لسٹ دی اور شادی کا کارڈ تقسیم کرنے کو کہا۔

ویڈیو

روی کے کہنے پر چندر شیکھر نے ان تمام لوگوں کو کارڈ دیے اور درخواست کی کہ وہ 23 جون کو روی کی شادی میں شریک ہوں۔ کارڈ کے مطابق سبھی لوگ 23 جون کو چندر شیکھر کے ساتھ روی کے گھر بارات جانے کے لیے پہنچے تاہم وہاں جانے کے بعد معلوم ہوا کہ بارات نکل چکی ہے۔ اس پر چندر شیکھر نے روی سے بات کی تو روی نے بتایا کہ بارات جاچکی ہے۔ آپ لوگ گھر واپس چلے جاؤ۔

مزید پڑھیں:

چندر شیکھر کے کہنے پر جو لوگ شادی میں شریک ہونے آئے تھے ان کو روی کی اس بات سے کافی ٹھیس پہنچی اور وہ چندر شیکھر کو برا بھلا کہنے لگے۔ اس کے علاوہ انہوں نے چندر شیکھر سے رشتہ ختم کرنے کی بھی تنبیہ کی۔ اس سلسلے میں چندر شیکھر نے روی کو فون پر ہتک عزت کی اطلاع دی لیکن اس نے نہ تو کوئی افسوس کا اظہار کیا اور نہ ہی معافی مانگی۔ اس پر چندر شیکھر نے اپنے وکیل ارون بھدوریا کے ذریعے روی کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس کے مطابق ہتک عزت پر 3 دن کے اندر عوامی طور پر معافی مانگنے یا 50 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اگر تعمیل نہیں کی گئی تو عدالت میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.