یہاں آسٹریلیائی تکنیکی طریقہ کے تحت زمین کو کھود کر اس کی مٹی نکالی جا رہی ہے۔ رشی کیش گنگوتری نیشنل راج مارگ 94 پر اتراکھنڈ کی سب سے زیادہ ہائی ٹیک سرنگ بن رہی ہے۔ اس سرنگ کی لمبائی 440 میٹر ہے۔
چمبا شہر کے نیچے سے گزرنے والی اس سرنگ سے مقامی افراد کو روزمرہ کے جام سے نجات مل جائے گی۔
اس سرنگ میں 10 فٹ چوڑا فٹ پاتھ بھی بن رہا ہے، جس سے پیدل چلنے والے مسافر بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔
اس سرنگ سے چار دھام کی یاترا کرنے والوں عقیدت مندوں کوبہت زیادہ آسانی ہو جائے گی۔
وزیراعطم نریندر مودی نے دسمبر میں 2016 میں ’’آل ویدر روڈ اسکیم‘‘ کے تحت اس سرنگ کی سنگ بیناد رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق 11،700 کروڑ روپئے اس منصوبے کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔
فی الحال اس سرنگ پر بڑی گاڑیاں کی آمدرفت شروع کر دی گئی ہے،جب کہ کام ابھی باقی ہے۔
سرنگ کے انچارج پی ایل بھاردواج کے مطابق آئندہ ایک برس کے اندر اس سرنگ کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔