دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع اترانچل پریس کلب کی نو منتخب مجلس عاملہ کو ہفتہ کے روز وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے حلف دلایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کلب کی عمارت کی تعمیر، مہمان خانہ اور لائبریری کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو سکے اس کے لئے اعلی سطح پر محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل بنشی دھر تیواری کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔ اتراکھنڈ ریاستی تحریک کے دوران فعال رہنے والے ریاست کے صحافیوں کو زندگی بھر کی مستقل شناخت دیئے جانے کے متعلق کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔ صحافیوں کے لئے بھی یو ہیلتھ کارڈ بنانے کی سمت میں کام کیے جائیں گے۔ Newly Elected Executive Committee of Uttaranchal Press Club
وزیراعلی نے کہا کہ صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سماج کے آئینہ کے طور پر صحافت کا اہم کردار ہوتا ہے۔ سماجی ، سیاسی ، معاشی اور دیگر پہلؤں کے ساتھ ہی عوام کے مسائلوں کو اپنی تحریر کے ذریعے اجاگر کرنے کا قابل ستائش کام صحافیوں کے ذریعے کیا جاتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعے صحافیوں کو ہر ممکن تعاون دیئے جانے کی کوشش کی گئی ہے۔ گزشتہ سال صحافیوں کی پینشن میں 60 فیصد کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا، وہیں دوسری طرف مختلف ضلعوں سے دہرادون آنے والے صحافیوں کو پہلے کی طرح محکمہ اطلاعات کے ذریعے ریاست کی راج دھانی میں رہنے کی مناسب انتظام میں تعاون کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
دھامی نے کہا کہ وزیر اعلی صحافی پینشن اسکیم کے تحت فلاحی فنڈ میں دو کروڑ کا اضافہ کیا گیا، جس کی وجہ سے منحصر صحافیوں اور سنگین طور پر بیمارصحافیوں کے لئے 36لاکھ روپے کی امدادی رقم منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ بڑے مشکل وقت میں صحافی بہادر فوجیوں کی طرح حکومت اور عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کرتے ہیں۔
یو این آئی