اتراکھنڈ کے اپنے دو روزہ نجی دورے کے دوران منیش سسودیا نے بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیوں کو عوام مخالف قراردیتے ہوئے سخت سیاسی حملہ کیا۔
جمعہ کے روز سسوڈیا کے ریاست کے ضلع ہلدوانی پہنچے جہاں انہوں نے لوگوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تعلیم، صحت ، بجلی، پانی سمیت تمام امور پر پارٹی کے نظریت کو واضح کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اتراکھنڈ میں کانگریس کے سابق رزیر اعلی ہریش راوت یا بی جے پی کے موجودہ وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت دونوں عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
منیش سسودیا نے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنے دور کے پانچ بڑے کاموں کو گنا دیں گے تو وہ ان کے ساتھ کھلی بحث کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں سوائے بدعنوانیوں کے کچھ نہیں ہوا، عام آدمی پارٹی ریاست کی عوام کے سامنے ایک متبادل کے طور پر سامنے آئے گی اور انھیں دہلی کی طرح ایک شفاف حکومت دے گی۔