ETV Bharat / state

ہلدوانی میں مزدوروں کا لگتا بازار - کورونا وائرس

مزدور صبح 6:00 بجے مارکیٹ میں پہنچ جاتے ہیں اور 10:00 بجے تک خود کو ایک طے شدہ رقم پر دن بھر کے لئے کسی کے حوالے کر دیتے ہیں اور وہ شخص دن بھر ان سے کام لیتا اور شام کو طے شدہ رقم دے کر واپس کر دیتا ہے۔

یومیہ مزدور
یومیہ مزدور
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 12:10 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہلدوانی کے عبداللہ بلڈنگ کے قریب یومیہ مزدوروں کا مارکیٹ گزشتہ کئی برسوں سے قائم ہے، لیکن کرونا بحران کے بعد مزدور طبقہ اس مارکیٹ میں بہت زیادہ فروخت ہونے کے لئے پہنچ رہے ہیں، کیوں کہ ان کے پاس روزگار کے کوئی دیگر مواقع نہیں ہیں۔

یومیہ مزدور

اس مارکیٹ میں ہر روز مزدورں کی بولی لگتی ہے اور اسی لحاظ سے وہ فروخت ہو کر یومیہ کام پر جاتے ہیں، مزرو طے شدہ رقم پر دن بھر کام کرتے ہیں اور شام کو گھر واپس آجاتے ہیں اور مزدوری کو جو پیسہ ملتا ہے اسی سے اپنا اور اپنے اہل و اعیال کا پیٹ پالتے ہیں۔

مزدور صبح 6:00 بجے مارکیٹ میں پہنچ جاتے ہیں اور 10:00 بجے تک خود کو ایک طے شدہ رقم پر دن بھر کے لئے کسی کے حوالے کر دیتے ہیں اور وہ شخص دن بھر ان سے کام لیتاہے اور شام کو طے شدہ رقم دے کر واپس کر دیتا ہے۔

ایک مزدور نے کہا کہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کو روزگار دینے کے لئے بہت ساری سکیمیں چلانے کی بات کرتی ہے، سرکاری ڈیٹا کی بات کریں تو حکومت منریگا کے تحت مزدوروں کو 100 دن کے روزگار کی ضمانت کی بات کرتی ہے، لیکن ان مزدوروں کو ان سرکاری اسکیموں سے کوئی فائدہ نہیں ملتا ہے اور مجبوراً مزدور روزانہ خود کو فروخت کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.