کاشی پور کے علاقے کچنال غازی سے ملحقہ گرودوارے کے قریب شیر کا بچہ نظر آنے پر علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ خوف وہراس کے مارے لوگ گھروں میں قید ہونے لگے۔ اسی دوران مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دی ۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم اطلاع پر پہنچی اور اس بچے کو اپنے ساتھ لے گئی۔
مزید پڑھیں: کیرالا : بطخیوں و مرغیوں کو ہلاک کرنےکا عمل شروع
پولیس کے مطابق یہ شیر کا بچہ اچانک کھیت میں نمودار ہوا تھا، جس کو دیکھ وہاں کے کسان نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی ۔
اس کے بعد کاشی پور رینجر نے اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچ شیر کے بچے کو پکڑا اور ڈاکٹرز کو دکھایا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاریسٹ آفیسر شاہی نے بتایا کہ یہ بچہ پوری طرح سے صحت مند ہے جس کو اس جگہ پر چھوڑ دیا جائے گا جہاں اس کی والدہ نے اس کو جنم دیا تھا۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی نگرانی کی جائے گی یہ شہری آبادی سے دور رہے۔