زرعی قوانین کے خلاف کسان رہنماؤں کی جانب سے آج (27 ستمبر) کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس نے اتراکھنڈ میں بھارت بند میں بھرپور حصہ لیا۔
اس دوران کانگریس میٹروپولیٹن صدر کی قیادت میں مقامی کانگریس کارکنوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کر کے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
کانگریس کارکنوں نے جسپور اور کاشی پور کے وسط میں دھیلا ندی سے گزر رہی نیشنل ہائی وے کو بند کر دیا۔ جہاں پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تیار رہی۔
وہیں دوسری جانب کسان مورچہ اتراکھنڈ کے صدر جتندر سنگھ کی قیادت میں ضلع ادھم سنگھ نگر میں کسانوں نے جگہ جگہ سڑکوں کو جام کر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Bandh : کسانوں کا بھارت بند، سندھو بارڈر پر کسان کی موت
واضح رہے کہ کسان گزشتہ 10 ماہ سے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔