اتراکھنڈ کانگریس کے نائب صدر دھریندر پرتاپ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وفد نے وینگوپال کو راجستھان سے راجیہ سبھا کا ٹکٹ دینے پر مبارکباد دی اور اتراکھنڈ میں کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے جاری تمام سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
کے سی وینوگوپال سے ملنے گئے قائدین نے ان سے راجیہ سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتراکھنڈ کا دورہ کرنے اور وہاں پارٹی کی سرگرمیاں دیکھنے کی اپیل کی۔
کے سی وینوگوپال سے ملاقات کرنے والے قائدین میں پریتم سنگھ ، کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے نائب رہنما کرن مہرہ، سابق ایم ایل اے رنجیت سنگھ راوت ، جنرل سکریٹری وجے سرسوت ، جنرل سکریٹری راجندر شاہ ، نائب صدر دھریندر پرتاپ اور سابق وزیر مملکت اجے سنگھ شامل تھے۔