ملک بھر میں خواتین و دلتوں پر ہورہے ظلم و عصمت دری کے واقعات کی مخالفت میں منعقد اس دھرنے میں موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر پریتم سنگھ نے کہا کہ اترپردیش سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر حکمرانی ریاستوں میں خواتین و دلتوں پر بڑھ رہے مظالم سے پورا ملک بدنام ہوا ہے۔
بیٹی بچاو بیٹی پڑھاوکا نعرہ دینے والی بی جے پی اقتدار والی ریاست اترپردیش میں بڑھ رہے عصمت دری کے واقعات اور خواتین پر ہورہے ظلم شدید تشویش کا موضوع ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں جتنے زور و شور سے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو کا نعرہ بلند کیا جارہا ہے، اسی رفتار سے خواتین کے تئیں ظلم میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کے زیر اقتدار کسی بھی ریاست میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں جس کی تازہ مثال اترپردیش کےہاتھرس، بلرام پور، بلند شہر اور اعظم گڑھ میں دلت اور نابالغ بچیوں کی عصمت دری کے بعد قتل جیسے گھناؤنے جرائم کے واقعات ہیں جو ملک کو بدنام کرنےوالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں حکومت کے دباؤ میں مجرموں کو بچانے کا کام کیا جارہا ہے۔